انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز شروع کرنے کے بعد کیا تبدیلِ نیت کا اعتبارہوگا؟ روزہ کے سوا تمام افعال میں یہ بات ضروری ہے کہ اس فعل کے کرنے سے پہلے ہی نیت کرلی جائے اس لئے کہ فعل کے آغاز کا وقت ہی اصل میں نیت کا محل ہے اور اسی وقت کی نیت معتبر ہوگی، جب کوئی شخص نماز ایک نیت سے شروع کرچکا تو درمیانِ نماز نیت کرنے کا کوئی موقع ومحل باقی نہیں رہا، اس لئے دوران ِنماز تبدیلِ نیت کا اعتبار نہ ہوگا۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۶۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)