انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کافروں کا حشر وَنَحْشُرُہُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ عَلٰی وُجُوْہِہِمْ عُمْیًا وَّبُکْمًا وَّصُمًّا، (بنی اسرائیل:۹۷)۔ اور قیامت کے روز ہم ان کواندھے گونگے اور بہرے کرکے چہروں کے بل چلائیں گے۔ اللہ تعالی کے دین سے دنیا میں جن لوگوں نے آنکھیں پھیریں اور مالک حقیقی کی آیات سن کر قبول کرنے اور اقرار کرنے کے بجائے سب سنی ان سنی کردی ان کی آنکھوں اور کانوں اور زبانوں کی طاقتیں سلب کرلی جائیں گی اور گونگے بہرے ہوکر اٹھیں گے، یہ ابتدائے حشر کا ذکر ہے پھر آنکھیں اور زبانیں اور کان کھول دیے جائیں گے تاکہ محشر کے حالات اور اس کی سختیاں دیکھ سکیں اور حساب کتاب کے موقعہ پر ان سے جواب سوال کیا جاوے۔