انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حیات طیبہ:۸ہجری(۶۲۹ء) سریہ حضرت غالب بن عبداللہ لیثی بجانب کدید(صفر۸ہجری) حضور اکرم ﷺ نے حضرت غالب ؓ بن عبداللہ لیثی کو تقریباً پندرہ سولہ افراد کے ساتھ کدید نامی جگہ پر بنی ملوح کی طرف بھیجا اور ہدایت کی کہ دشمن پر اچانک حملہ کر دینا ، چنانچہ وہ لوگ وہاں پہنچے اور اچانک ان پر حملہ کر دیا اور بہت سارے مویشی ہانک کر لے آئے ، بنی ملوح ایک بہت بڑی جمیعت لے کر ان کے تعاقب میں روانہ ہوئے؛ لیکن اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے درمیان سیلابی پانی حائل کر دیا جس نے اس کے دونوں کنارے بھر دئیے حالانکہ اس روز نہ ابر تھا اور نہ بارش پھر بھی زبردست سیلاب آیا (ابن سعد) ،