انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۶)حضرت سفیان بن عینیہؒ (۱۹۸ھ) ابن المدینی رحمہ اللہ کہتے ہیں: امام زہریؒ (۱۲۴ھ) سے جس قدر لوگوں نے حدیث پڑھی، ان میں سفیان بن عیینہ سے زیادہ متقن اورپختہ فہم کوئی نہ تھا، آپ نے عمروبن دینارؒ، زہریؒ ،اسود بن قیسؒ، یزید بن اسلمؒ،عبداللہ بن دینارؒ، اعمش ؒ اورشعبہ سے حدیث سنی اورآپ سے عبدالرحمن بن المہدیؒ،حضرت امام شافعیؒ، امام احمدؒ، امام یحییٰ بن معینؒ اور اسحقٰ بن راہو یہ نے روایات لیں، آپ کبھی اپنے شیخ کا نام چھوڑکر اوپر کے راوی سے بھی روایت کردیتے لیکن محدثین کہتے ہیں کہ آپ انہی شیوخ کا نام چھوڑتے جو ثقہ ہوتے تھے،عبدالرحمن بن مہدیؒ کہتے ہیں کہ آپ اصل حجاز کی روایات کے سب سے بڑے عالم تھے،امام شافعیؒ کہتے ہیں اگر امام مالکؒ اور سفیان ابن عیینہ نہ ہوتے تو حجاز میں علم نہ رہتا (تذکرہ :۱/۲۴۳) حافظ ذہبیؒ انہیں العلامۃ الحافظ شیخ الاسلام کہہ کر ذکر کرتے ہیں۔ آپ کو علم حدیث پر سب سے پہلے حضرت امام ابو حنیفہؒ نے متوجہ کیا تھا۔ (الجواہرالمضیئۃ:۳۰/۱۰۳، نقلاًعن ابنِ خلکان)