انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
فرض اور سنتوں کے درمیان درس یا وعظ و نصیحت کرنا کیسا ہے؟ اوراد و تسبیحاتِ ماثورہ کا وقت سنتوں کے بعد ہے، فرائض کے بعد بہت مختصر دعائیں منقول ہیں، نیز اس وقت مأثور دعاؤں کے بجائے کوئی دوسرا عمل کرنا دین میں نئی چیز پیدا کرنا ہے، فرائض کے بعد سنتوں کے پہلے فوراً کتاب سنانے یا وعظ و نصیحت کرنے میں یہ قباحت بھی ہے کہ مسبوقین اور سنت و نوافل پڑھنے والوں کی نمازوں میں خلل واقع ہوگا، لہٰذادرس یا وعظ و نصیحت کا یہ سلسلہ نماز ِ عصر یا فجر کے بعد ہونا چاہئے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۹۸، زکریا بکڈپو، دیوبند)