انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا امام کو مسجد میں جھاڑو دینا اور حمام میں پانی بھرنا ضروری ہے؟ اگر امام مقرر کرتے وقت سب نے امام کے ذمہ جھاڑو دینا اور حمام میں پانی بھرنے کی شرط قراردی ہے تو امامت کی طرح یہ کام بھی امام کے ذمہ ضروری ہوگا، اگر تقرر صرف امامت پر ہوا ہے، تو یہ امام کے ذمہ ضروری نہیں، اور صرف امام کی تنخواہ دے کر امام پر اذان کی ذمہ داری ڈالنا اور ان سے جھاڑودینے اور نالیاں صاف کرنے وغیرہ امور کی خدمت لینا ظلم شدید اور توہین ہے، فرمانِ نبی ﷺ ہے :"حاملین قرآن (حفاظ و قراء و علماء وغیرہ) کی تعظیم کرو، بیشک جس نے ان کی تکریم کی اس نے میری تکریم کی"۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۳۹۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۴/۱۳۷، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)