انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کشتی یا بحری جہاز پر بِسْمِ اللہِ مَجْرِیْھَا وَمُرْسٰھا اِنَّ رَبِّی لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ . (نزل الابرار:۳۳۳) ترجمہ:خدا ہی کےنام سے چلنا اورلنگر ڈالنا ہے یقینا ًہمارا رب مغفرت کرنے والا رحیم ہے۔ حضرت حسین بن علی ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا ہماری امت کے لئے ڈوبنے سے حفاظت اس میں ہے کہ جب وہ سوار ہوں تو یہ دعا پڑھیں: بِسْمِ اللہِ مَجْرِیْھَا وَمُرْسٰاھَا اِنَّ رَبِّی لَغَفُوْرُ رَّحِیْمٌ ،وَمَا قَدَرُوااللہَ حَقَّ قَدْرِہِ وَالْاَرْضَ جَمِیْعاً قَبْضَتْہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃ وَالسَّمٰواتُ مَطْوِیَّاتٌ بِیَمِیْنِہ سُبْحَانَہُ وَتَعَالٰی عَمَّا یُشْرِکُوْنَ (الدعاء:۲/۱۱۷۲،ابو یعلیٰ،بسند ضعیف،الفتوحات:۵/۱۳۶،اذکار:۱۹۰،نزل الابرار:۳۳۳) ترجمہ: اللہ ہی کے نام سے چلنا اورلنگر ڈالنا ہے ہمارا رب معاف کرنے والا رحیم ہے،لوگوں نے اس کی شایان شان حق ادا نہیں کیا، ساری زمین قیامت کے دن اس کی مٹھی میں ہوگی اورآسمان دائیں ہاتھ میں لپٹا ہوگا، پاک ہے بلند و بالا ہے اس سے جو یہ شریک کرتے ہیں۔