انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نفل نمازوں کے سجدہ میں دُعا کرنے کی ہیئت کیا ہونی چاہئے؟ نفل نمازوں کے سجدہ میں عربی زبان میں دُعا کی جاسکتی ہے، اس کے لئے کوئی خاص ہیئت مقرر نہیں؛ بلکہ سجدہ کی جو معروف کیفیت ہے؛ اسی میں دُعا کرنا چاہئے؛ جیسا کہ رسول ﷺ سے نمازِتہجد میں دُعا کرنا ثابت ہے، بعض لوگ سجدہ میں دُعا کرنے کے لئے ہاتھوں کو اس طرح بچھا دیتے ہیں کہ پشت زمین پر ہوتی ہے اور ہتھیلی اوپر کی طرف، یعنی ہاتھ اُٹھا کردُعا کرنے کی مشابہت اختیار کی جاتی ہے، یہ دُرست نہیں ہے کہ اس طرح کا عمل آپ ﷺ سے ثابت نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۸۶،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)