انوار اسلام |
س کتاب ک |
غیرمسلموں کے جنازہ میں شرکت کرنا چاہئے یانہیں ؟ غیرمسلموں کے لئے استغفار اور ایصالِ ثواب توقطعاً ناجائز ہے اور اس کی کوئی گنجائش نہیں اور اس کے بغیر بھی ان میں شرکت مناسب نہیں؛ البتہ اگرکہیں کسی خاص موقع پرمسلمان کا نہ جانا محسوس کیا جائے اور اس سے باہمی فاصلہ بڑھ جانے کا خطرہ ہوتوپسماندگان کی دلداری اور تسلی کی نیت سے جایا جاسکتا ہے؛ کیونکہ حضور ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کوابوطالب کی وفات کے بعد ان کی تدفین کی ذمہ داری انجام دینے کی ہدایت فرمائی تھی۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۶۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۸/۶۵۰،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۷/۱۳۵، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ احسن الفتاویٰ:۴/۲۳۳، زکریا بکڈپو، دیوبند)