انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** تاشقین بن علی ۵۳۷ ھ میں جب تاشقین بن علی اندلس سے مراقش جاکر باپ کی جگہ تخت نشین ہوا تو اس نے یحییٰ بن علی بن غانیہ کو اندلس کا وائسرائے مقرر کیا تھا،یحییٰ نے جہاں تک ممکن ہو اندلس کو بچایا اورعیسائیوں کے زور کو گھٹانے میں مصروف رہا،ادھر دم بدم سلطنت مرابطبین میں ضعف والخطاط کے علامات نمودار ہوتے گئے،یہاں تک کہ ۲۷ رمضان ۵۳۹ھ میں تاشقین بن علی بحالت ناکامی ومایوسی عبدالمومن سے شکست کھا کر فوت ہوا۔