انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** دولت زیریہ (تیونس) جب دولت عبیدیہ نے قیروان سے قاہرہ میں اپنا دارالحکومت تبدیل کیا تواس زمانہ میں مصر سے مراکش تک تمام شمالی افریقہ ان کے زیرحکومت تھا اور بحرروم میں دولت عبیدیہ کی بحری طاقت سب پرفائز سمجھی جاتی تھی؛ مگرقاہرہ (مصر) میں دارالحکومت کے تبدیل ہوجانے کے بعد مغربی ممالک پراس سلطنت کا رُعب قائم نہ رہ سکا؛ چنانچہ تیونس میں خاندان زیریہ کی مستقل حکومت ہوگئی جوسنہ۵۴۷ھ تک قائم رہی؛ اسی طرح عبیدیوں کی دارالسلطنت کے تبدیل ہونے پرمراکش میں بھی قبائل بربرخود مختار ہوگئے تھے، جن کوخاندان مرابطین نے اپنا محکوم بنایا۔