انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** چین جن ملکوں کا ذکر اوپر ہوچکا ہے سب کے سب عرب کے ہر چہار سمت واقع ہیں اور یہی مشہورو متمدن ملک سمجھے جاتے ہیں ، ان میں صرف ملک چین کا اوراضافہ ہوسکتا ہے کہ وہ بھی آباد وسرسبز اورمتمدن ممالک میں شمار ہوسکتا تھا،چین کی حالت مذکورہ ممالک سے بھی بد تر تھی کنفیوشش،تاؤ اوربدھ تین مذاہب کے کیمیاوی امتزاج نے چین کی تہذیب اور اخلاقی حالت میں وہ کیفیت پیدا کر رکھی تھی جو سوڈا اور ٹارٹارک ایسڈ کے ملانے سے پیدا ہوتی ہے،بالآخر اس حالت میں کوئی سکون اورامن کی کیفیت پیدا ہوئی تو اسی وقت میں جبکہ مسلمانوں کی ایک جمعیت نے چین میں داخل ہوکرسکونت اختیار کی اوراپنے اخلاقی نمونے سے اپنے ہمسایوں کو متاثر کیا،ترکستان،روس،برہما،یورپ وغیرہ میں بھی انسانی آبادی موجود تھی ؛لیکن ان ملکوں کے رہنے والے انسانوں سےیا تو دنیا واقف نہ تھی یا ان کو بمشکل انسان کہا جاتا ہوگا،بہرحال کوئی قابلِ رشک خوبی ان میں موجود نہ تھی۔