انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کسی دوسرے کے یہاں کھائے تویہ دعائیں پڑھے حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ سعد بن عبادہؓ کے یہاں آنحضرتﷺ نے روٹی اورزیتون نوش فرمایا تو یہ دعاء پڑھی۔ اَفْطَرَ عِنْدَکُمْ الصَّائِمُونَ أَکَلَ طَعَامَکُمْ الْاَبْرَارُ وصَلَّتْ عَلَیْکُمْ الْمَلَا ئِکۃِ ترجمہ: روزے دار تمہارے پاس افطار کریں،تمہارا کھانا نیک لوگ کھائیں فرشتے تم پر دعاء مغفرت کرتے رہیں۔ (ابوداؤد:۵۳۸،ابن سنی:۴۸۲) حضرت عبداللہ بن بسر سلمیٰ ؓ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ ہمارے والد کے پاس تشریف لائے،والد نے آپ کی خدمت میں کھانا اور ملیدہ ،ستو اور کھجور پیش کیا پھر پانی پیش کیا آپ نے دائیں ہاتھ سے پانی پیا،راوی نے بیان کیا کہ آپ ﷺ کھجور نوش فرما رہے تھے اوراس کی گٹھلی کو وسطیٰ اورسباب(دونوں کو ملاکر) اس کی پشت کی جانب رکھ کر پھینک رہے تھے ، پھر آپ ﷺ نے یہ دعاء پڑھی۔ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَھُمْ فِیْمَا رَزَقْتَھُمْ وَاغْفِرْلَھُمْ وَارْحَمْھُمْ ترجمہ: اے اللہ جس چیز سے آپ نے نوازا ہے اس میں برکت عطا فرما ان کی مغفرت فرما اوران پر رحم فرما (ابن سنی:۴۷۶،مسلم:۲/۱۸۰) حضرت مقدادرضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ نے(دعوت کے موقعہ پر)یہ دعاء پڑھی اَللّٰھُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِیْ وَاسْقِ مَنْ سَقَانِیْ ترجمہ: اے اللہ جس نے ہمیں کھلایا اسے کھلائیے جس نے ہمیں پلایا اسے پلائیے۔ (مسلم:۲/۱۸۴)