انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت حاطبؓ بن حارث نام ونسب حاطب نام، والد کا نام حارث تھا، نسب نامہ یہ ہے،حاطب بن حارث بن معمر بن حبیب ابن وہب بن حذافہ بن جمح،ماں کا نام قتیلہ تھا، نانہالی سلسلۂ نسب یہ ہے قتیلہ بنت مظعون ابن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح۔ اسلام وہجرت دعوتِ اسلام کے آغاز میں مشرف باسلام ہوئے اورہجرت ثانیہ میں مع اہل وعیال حبشہ گئے۔ (ابن سعد،جلد۴،ق۱:۱۴۷) وفات پیمانہ عمرلبریز ہوچکا تھا،اس لیے مدینہ جانے کی نوبت نہ آسکی اوراسی سرزمین کو آرامگاہ بنایا،(اصابہ:۱/۳۱۵) ۷ھ میں آپ کے اہل وعیال مدینہ واپس ہوئے،بچوں میں محمد اورحارث یادگارتھے۔ (ابن سعد،حوالہ مذکور)