انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** درود برائے دفع جملہ مصائب علامہ فاکہانی کی الفجر المنیر میں شیخ صالح الضریر سے مروی ہے کہ وہ سمندری سفر میں تھے،سمندری طوفان آگیا(جس سے بہت کم ہی جہاز ہلاکت سے بچتے ہیں)اسی حالت میں نیند آگئی تو خواب میں آپ ﷺ کی زیارت ہوئی، آپ ﷺ نے تعلیم فرمائی کہ تمام اہل جہاز سوار ایک ہزار مرتبہ یہ درود شریف پڑھیں،میں بیدار ہوا اورتمام جہاز سواروں کو بتایا سب نے یہ درود پڑھا، اس درود کی برکت سے ہم بچ گئے،ہوا خاموش ہوگئی، حسن بن علی الاسوانی نے بیان کیا کہ نازل شدہ مصائب وحوادث پر ایک ہزار پڑھنے سے نجات ملتی ہے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ صَلٰوۃًتُنَجِّیْنَا بِھَا مِنْ جَمِیْعِ الْاَھْوَال وَالْآفَاتِ وَتَقْضِیْ لَنَا بِھَا جَمِیْعَ الْحَاجَاتِ وَتُطَھِّرُنَا بِھَا مِنْ جَمِیْعِِ السَّیِّئَاتِ وَتَرْفَعُنَا بِھَا عِنْدَکَ اَعْلَی الدَّرَجَاتِ وَتُبَلِّغُنَا بِھَا اَقْصَی الْغَایَاتِ مِنْ جَمِیْعِ الْخَیْرَاتِ فِیْ الْحَیَاۃِ وَبَعْدَ الْمَمَاتِ (القول البدیع:۲۱۰) کسی بھی رنج غم مصیبت وپریشانی اورفکر کے وقت اس کا پڑھنا بہت مفید اورمجرب ہے۔