انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت عمروبن سراقہؓ نام ونسب عمرونام،والد کا نام سراقہ تھا، شجرہ نسب یہ ہے،عمروبن سراقہ معتمرین انس ابن اواہ بن زراح بن عدی بن کعب بن لوئی قرشی عدوی۔ اسلام وہجرت دعوت اسلام کے ابتدائی زمانہ میں مشرف باسلام ہوئے اوربلا کشان اسلام کے ساتھ ہجرت کرکے مدینہ آئے اور رفاعہ بن عبدالمنذر کے یہاں مہمان ہوئے۔ (ابن سعد جزء۳،ق۱:۳۸۱) غزوات مدینہ آنے کے بعد تمام غزوات میں آنحضرتﷺ کے ہمرکاب رہے بدر، احد، اورخندق سب میں شرف جہاد حاصل کیا،(اصابہ:۴/۲۹۹) بڑے معرکوں کے علاوہ چھوٹے چھوٹے سرایا میں بھی شریک ہوتے رہے، بعض بعض سریوں میں فاقہ پر فاقہ ہوتے؛ لیکن ابرو پر شکن تک نہ پڑتی،عامربن ربیعہ روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک سریہ میں عمروبن سراقہ ہمارے ہمراہ تھے،راستہ میں فاقہ کی نوبت آگئی ،عمرو چھریرے بدن کے نازک اندام اورلمبے آدمی تھے، اس لیے ان کی حالت زیادہ نازک ہوگئی اور پتھر باندھ کر چلنے کے لائق ہوئے۔ (ابن سعد جزء۳،ق۱:۲۸۱)