انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۲)مشکل الآثار امام طحاویؒ (۳۲۱ھ) امام طحاویؒ نے اس میں مشکل اور ظاہراً متعارض احادیث پر بہت فاضلانہ بحث کی ہے، افسوس کہ یہ پوری شائع نہیں ہوئی، حیدرآباد دکن سے اس کی چار جلدیں شائع ہوئی ہیں اور یہ پوری کتاب کا تقریباً نصف ہیں، امام طحاویؒ نے اس کا ایک اختصار بھی کیا ہے، جسے قاضی جمال الدین یوسف بن موسیٰ نے "المعتصر من المختصر من مشکل الآثار"کے نام سے مرتب کیا ہے یہ المعتصر سنہ ۱۳۱۲ھ میں حیدرآباد دکن سے پہلی مرتبہ شائع ہوئی ہے؛ پھریہ مصر سے بھی شائع ہوچکی ہے۔