انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت عبداللہ ؓبن بحنیہ نام ونسب عبداللہ نام، ابو محمد کنیت، نسب نامہ یہ ہے،عبداللہ بن مالک قشب بن نضلہ بن عبداللہ بن رافع بن محضب بن مبشر بن صعب بن دھمان بن نضر بن زہران بن کعب بن حارث بن عبداللہ بن نصر بن ازوازدی عبداللہ کے والد مالک کسی بات پر ناراض ہوکر اپنا قبیلہ چھوڑ کر مکہ چلے آئے تھے، اور مطلب بن عبد مناف کے حلیف بن کر یہیں بود وباش اختیار کرلی تھی اور مطلب کی پوتی بجینہ سے شادی کرلی تھی،اسی کے بطن سے عبداللہ پیدا ہوئے اورماں کی نسبت سے عبداللہ بن بجینہ مشہور ہوئے۔ (ابن سعد،جلد۱،ق۲،ص۵) اسلام ابن سعد نے مسلمین قبل الفتح کے زمرہ میں لکھا ہے، قبولِ اسلام کے بعد کسی وقت مکہ سے ترکِ سکونت کرکے مدینہ سے تیس میل کی مسافت پر مقام بطن ریم میں متوطن ہوگئے۔ (استیعاب :۱/۳۵۱) وفات یہیں مروان بن حکم کے آخری زمانہ میں وفات پائی۔ (ایضاً) فضائل وکمالات عبداللہ فضلائے صحابہ میں تھے،زہد وعبادت ان کا مشغلہ زندگی تھا ہمیشہ روزہ رکھتے تھے، کان ناسکا فاضلا یصوم الدھر (اصابہ:۴/۱۴۴)