انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا استغفار سب کے لئے کیا جاسکتا ہے؟ اِستغفار زندوں اور مُردوں سب کے لئے کیا جاسکتا ہے، مثلاً:عربی میں یہ الفاظ بہت جامع ہیں:"اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِلْمُوٴْمِنِیْنَ وَ الْمُوٴْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ اَلْاَحْیَاءِ مِنْھُمْ وَالْاَمْوَاتِ" اور اُردو میں یہ الفاظ کہہ لے کہ:"یا اللہ!میری اور تمام مسلمان مردوں اور عورتوں کی بخشش فرما"۔ رہا یہ کہ مسلمان کے لئے اِستغفار کا کیا فائدہ ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ جو شخص پوری اُمت کے لئے اِستغفار کرے، اللہ تعالیٰ اس کی بھی بخشش فرما دیتے ہیں۔ اور جس شخص کے لئے بہت سے مسلمان اِستغفار کر رہے ہوں، اللہ تعالیٰ ان کی دُعا کی برکت سے اس شخص کی بھی مغفرت فرمادیتے ہیں، گویا پوری اُمت کے لئے اِستغفار کرنے کا فائدہ اِستغفار کرنے والے کو بھی پہنچتا ہے، اور جن کے لئے اِستغفار کیا جائے ان کو بھی، کیونکہ اِستغفار کے معنی بخشش کی دُعا کرنے کے ہیں، اور یہ دُعا کبھی رائیگاں نہیں جاتی، جس کے لئے اِستغفار کیا جائے گویا اس کی مغفرت کی شفاعت کی جاتی ہے، اور حق تعالیٰ شانہ اہلِ ایمان کی شفاعت کو قبول فرماتے ہیں۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۸۵، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)