انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مہدی کے خلاف سازش ادھر خلیفہ مہدی بربریوں سے بھی بددل ناخوش اور فوجیوں کے اس اقتدار کو مضر سلطنت قمجھ کر خفیہ طور پر ان کا زور توڑنے کی تدبیروں میں مصروف تھا ،اتفاقاً اہل لشکر یعنی بربریوں کو اس بات کا علم ہوگیا کہ خلیفہ ہماری تباہی وبربادی کی فکر میں ہے انھوں نے یہ سنتے ہی خاندان خلافت کے ایک شہزادے ہشام بن سلیمان بن عبدالرحمن ثالث کو تخت خلافت پر بٹھانے اور مہدی کے معزول کرنے کی سازش کی اس سازش کا حال مہدی کو معلوم ہوا تو اس نے فتنے کے برپا ہونے سے پہلے ہی ہشام بن سلیمان اور اس کے بھائی ابوبکر دونوں کو گرفتار کرکے اپنے ہاتھ سے قتل کیا۔