انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت سمعان بن خالد صاحب اصابہ نے ان کے تذکرہ میں صرف اتنا لکھا ہے کہ یہ بنوقریظہ سے تھے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے، آپ نے ان کے لیے برکت کی دُعا کی اور اُن کے سرپراپنا دستِ شفقت پھیرا۔ (اصابہ:۲/۸۰) صاحب تجرید نے اتنا اور اضافہ کیا ہے کہ ان سے کچھ احادیث بھی مروی ہیں، جو ان کی اولاد کے پاس موجود ہیں۔ (تجرید:۱/ذکرسمعان بن خالد)