انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نماز کے مستحبات نماز میں مندرجہ ذیل چیزیں مستحب ہیں جس کا لحاظ کرنا بہتر ہے ، تاکہ نماز کامل و مکمل طریقہ سے ادا ہو۔ (۱) آدمی کا تکبیر تحریمہ کے وقت اپنی ہتھیلیوں کو اپنی چادر یا آستینوں سے نکال لینااور عورت اپنی ہتھیلیوں کو نہیں نکالے گی۔حوالہ عن عائشۃ قالت قال رسول اللہﷺ لاتقبل صلاۃ الحائض الابخمار (ترمذی، باب ماجاء لاتقبل صلاۃ المرأۃ الابخمار، حدیث نمبر:۳۴۴)، لکون مبنی احوالھن علی التستر (اعلاء السنن، طریق السجود:۳/۳۲) چونکہ شریعت میں عورت کے تمام احوال ستر پرمبنی ہوتے ہیں؛ اوراگرعورت اپنے ہتھیلیوں کواپنی چادر سے نہیں نکالے گی تواس میں سترکا لحاظ ہوگا، اس لیے فقہاء نے اسے مستحب قرار دیا گیا اور حدیث مطلق ہونے کی وجہ سے بھی اس کوشامل ہوجاتی ہے اور مرد ہاتھ باہر نکالے گا توہاتھوں کوسنت کے مطابق رکھ سکے گا اس لیے اس کوہاتھ باہر رکھنے کا حکم دیا گیا۔ بند (۲) قیام کی حالت میں نمازی کی نظر کا سجدہ کی جگہ ہونا۔ حوالہ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قُلْتُ :يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ أَضَعُ بَصَرِى فِى الصَّلاَةِ؟ قَالَ :« عِنْدَ مَوْضِعِ سُجُودِكَ يَا أَنَسُ (السنن الكبري للبيهقي باب لاَ يُجَاوِزُ بَصَرُهُ مَوْضِعَ سُجُودِهِ.۳۶۸۵) بند (۳) رکوع کی حالت میں اس کی نظر کا قدموں کے ظاہری حصہ پر ہونا۔حوالہ وَإِلَى ظَهْرِ قَدَمَيْهِ حَالَةَ الرُّكُوعِ (الهندية الْفَصْلُ الثَّالِثُ فِي سُنَنِ الصَّلَاةِ وَآدَابِهَا وَكَيْفِيَّتِهَا۵۹/۳) بند (۴) سجدے کی حالت میں اس کی نظر کا ناک کے سرے پر ہونا۔حوالہ وَإِلَى أَرْنَبَتِهِ حَالَةَ السُّجُودِ (الهندية الْفَصْلُ الثَّالِثُ فِي سُنَنِ الصَّلَاةِ وَآدَابِهَا وَكَيْفِيَّتِهَا ۵۹/۳) بند (۵) قعدہ کی حالت میں اس کی نظر کا گود میں ہونا۔حوالہ عَنْ الزُّبَيْرِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَعَدَ فِي التَّشَهُّدِ وَضَعَ كَفَّهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ لَا يُجَاوِزُ بَصَرُهُ إِشَارَتَهُ(نسائي مَوْضِعُ الْبَصَرِ عِنْدَ الْإِشَارَةِ وَتَحْرِيكِ السَّبَّابَةِ ۱۲۵۸) وَإِلَى حِجْرِهِ حَالَةَ الْقُعُودِ (الهندية الْفَصْلُ الثَّالِثُ فِي سُنَنِ الصَّلَاةِ وَآدَابِهَا وَكَيْفِيَّتِهَا۵۹/۳) بند (۶) سلام پھیرتے وقت اس کی نظر کاندھوں پر ہونا۔حوالہ الرُّكُوعِ وَعِنْدَ التَّسْلِيمَةِ الْأُولَى إلَى مَنْكِبِهِ الْأَيْمَنِ وَعِنْدَ الثَّانِيَةِ إلَى مَنْكِبِهِ الْأَيْسَرِ (الهندية الْفَصْلُ الثَّالِثُ فِي سُنَنِ الصَّلَاةِ وَآدَابِهَا وَكَيْفِيَّتِهَا۵۹/۳) بند (۷) کھانسی اور جمائی کو بقدر استطاعت دفع کرنا۔حوالہ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ التَّثَاؤُبُ مِنْ الشَّيْطَانِ فَإِذَا تَثَاءَبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَرُدَّهُ مَا اسْتَطَاعَ فَإِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَالَ هَا ضَحِكَ الشَّيْطَانُ(بخاري بَاب صِفَةِ إِبْلِيسَ وَجُنُودِهِ ۳۰۴۶) بند (۸) جمائی کے وقت اگر ضرورت ہو تو اپنے منہ کو بند کرنا۔حوالہ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ التَّثَاؤُبُ مِنْ الشَّيْطَانِ فَإِذَا تَثَاءَبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَرُدَّهُ مَا اسْتَطَاعَ فَإِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَالَ هَا ضَحِكَ الشَّيْطَانُ(بخاري بَاب صِفَةِ إِبْلِيسَ وَجُنُودِهِ ۳۰۴۶) بند (۹) قعدہ اولی اور اخیرہ میں عبداللہ مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول التحيات پڑھنا۔حوالہ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَعَدْنَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ أَنْ نَقُولَ التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ(ترمذي بَاب مَا جَاءَ فِي التَّشَهُّدِ ۲۶۶) بند (۱۰) وتر میں خاص طور سے اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ الخ پڑھنا۔حوالہ (السنن الكبري للبيهقي باب دُعَاءِ الْقُنُوتِ.۳۲۶۷) بند