انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دعاء اپنے لئے خاص نہ کرے حضرت ابو ہریرہؓ فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی مسجد میں داخل ہوا اورآپ ﷺ تشریف فرماتھے،اس نے نماز پڑھی پھر دعاء کرتے ہوئے یہ کہا اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي وَمُحَمَّدًا وَلَا تَرْحَمْ مَعَنَا أَحَدًا (ابی داؤد،باب الارض یصیبھا البول،حدیث نمبر:۳۲۴) ترجمہ : اے اللہ مجھ پر اورمحمدﷺ پر رحم فرما اورکسی پر نہ رحم فرما۔ آپ ﷺ نے اس پر فرمایا: ارے تو نے اللہ کی نعمت کو تنگ کردیا۔ (ابوداؤد:۱/۵۴) فائدہ: یعنی نکیر فرمائی کہ اللہ کی عام اور وسیع نعمت کو اپنے لئے خاص مت کرو۔