انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
عشاء کی جماعت کے بغیر تراویح کی جماعت کا کیا حکم ہے؟ اگر عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ نہ ہوئی ہو تو تراویح بھی جماعت کے ساتھ نہ پڑھی جائے، کیونکہ تراویح عشاء کی نماز کے تابع ہے، البتہ اگر کچھ لوگ عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ کر تراویح پڑھ رہے ہوں اور کوئی شخص بعد میں آئے تو وہ اپنی عشاء کی نماز الگ پڑھ کر تراویح کی جماعت میں شریک ہوسکتا ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۶۶، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۸۲،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)