انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** آپس کی پھوٹ بلج بن بشتری یا بلج بن بشر کے اندلس پر قابض ہونے کے بعد عبدالملک بن قطن کے دوبیٹوں امیہ بن عبدالملک اورقطن بن عبدالملکنے خفیہ طور پر اپنی قوم کے لوگوں کو بلج بن بشر کے خلاف مجتمع کرنا شروع کیا ،یوسف بن عبدالرحمن عامل ناربون بھی جس کا ذکر اوپر آچکا ہے عبدالملک کے بیٹوں کا شریک ہوگیا یوسف بن عبدلرحمن کی شکت اور شامیوں کی حکومت کے آئندہ خطرناک تصور کا یہ اثر ہوا کہ بہت سے بربری لوگ بھی جو چند روز پہلے عبدالملک کی مخالفت پر آمادہ ہوئے تھے عبدالملک کے بیٹوں اور فہریوں کے ساتھ آکر شامل ہوگئے اور قرطبہ کی طرف بڑھے ادھر بلج بن بشر بھی اپنی فوج کو فراہم کرکے مقابلہ پر مستعد ہوا،بلج کی فوج میں بارہ ہزار شامی اور ملک اندلس کے اکثر لوگ شامل تھے دونوں فوجوں کا سخت مقابلہ ہوا ،یہاں مسلمانوں کی دو زبردست فوجیں وسط اندلس میں ایک دوسرے سے لڑرہی تھیں وہاں عیسائی لوگ ملک فرانس میں یہ تدبیریں سوچ رہے تھے کہ مسلمانوں سے اپنے ملک کو آزاد کرایا جائے ،غرض لڑائی میں امیر بلج خطرناک طور پر زخمی ہوا،اور گھوڑے سے گرکر بےہوش ہوگیا مگر شامیوں کی اس بے سردار فوج نے آخر دشمنوں کو شکست دے کر بھگادیا ،اگلے روز امیر بلج نے زخموں ک اذیت شے وفات پائی یہ واقعہ۱۲۴ھ کا ہے ،امیر بلج نے اندلس میں گیارہ مہینے حکومت کی امیر بلج کے بعد شامیوں اور عربوں نے مل کر ثعلبہ بن سلامہ کو امارت اندلس کے لیے منتخب کیا۔