انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** امام دارمی کا عمل امام دارمی سے منقول ہے کہ انہوں نے عبداللہ بن حامد کو مرنے کے بعد کئی مرتبہ ان کو (خواب میں) دیکھا تو ان سے پوچھا اللہ پاک نے تمہارے ساتھ کیا معاملہ کیا انہوں نے کہا رحم فرمایا اورمغفرت فرمادی،تو انہوں نے ان سے پوچھا کہ وہ کون سا عمل ہے جس سے جنت میں داخل ہوسکے؟ کہا ایک ہزار رکعت نماز پڑھو اورہر رکعت میں ایک ہزار مرتبہ قل ہو اللہ احد پڑھو، انہوں نے کہا اس کی طاقت نہیں رکھتا تو انہوں نے کہا کہ ہر رات نبی پاک ﷺ پر ایک ہزار مرتبہ درود بھیجو؛چنانچہ وہ ہر رات اسی طرح کرتے۔ (القول البدیع:۱۱۳)