انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** رکوع حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب رکوع فرماتے تو یہ دعاء پڑہتے: اِللّٰھُمَّ لَکَ رَکَعْتُ وَبِکَ آمَنْتُ وَلَکَ اَسْلَمْتُ خَشَعَ لَکَ سَمْعِیْ وَبَصَرِیْ وَمُخِّیْ وَعَظَمِیْ وَعَصَبِیْ ترجمہ:اے اللہ تیرے لئے رکوع،تیرے پر ایمان،تیرے لئے اسلام،میرے کان،آنکھ،دماغ،ہڈیاں،پٹھے سب تیرے لئے جھک گئے۔ (مسلم:۱/۲۶۳،اذکار:۴۲) حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ آپ رکوع وسجود میں بکثرت یہ دعاء فرماتے: سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ترجمہ:اے اللہ پاک ہے تو تیرے ہی لئے تعریف اے اللہ ہمیں معاف فرما۔ (مسلم:۱/۱۹۲،ابوداؤد:۱۲۸) حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ آپ ﷺ رکوع میں یہ دعاء پڑہتے تھے: سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحُِ پاک ہے،پاکیزہ ہے،ملائکہ اورروح کے رب ہیں۔ (ایضا،ابوداؤد:۱۲۷،طحاوی:۱۳۸) حضرت حذیفہؓ نے ذکر کیا کہ میں آپ ﷺ کے ساتھ نماز میں تھا آپ رکوع میں یہ دعاء پڑہتے تھے: سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم پاک ہے میرا بلند بالا رب۔ (ابوداؤد) رکوع میں اسی تسبیح کا پڑھنا سنت ہے، ۳،مرتبہ یا ۵ مرتبہ۔