انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت اہبانؓ بن صیفی نام ونسب اہبان نام، ابو مسلم کنیت ،قبیلہ عفار سے نسبی تعلق تھا۔ اسلام ان کے اسلام کا زمانہ متعین طور سے نہیں بتایا جاسکتا، قیاس یہ ہے کہ اپنے قبیلہ بنی عفار کے ساتھ فتح مکہ سے کچھ قبل یا بعد مشرف باسلام ہوئے ہونگے۔ خانہ جنگی سے کنارہ کشی عہد رسالت اوراس کے بعد کسی غزوہ اورجنگ وغیرہ میں نظر نہیں آتے، بصرہ آبادہونے کے بعد یہاں مستقل سکونت اختیار کرلی تھی، خانہ جنگی کے زمانہ میں کوفہ وبصرہ شروفتن کے مرکز تھے ،مگر اہبان اس سے کنارہ کش رہے،حضرت علیؓ نے ان سے اپنی حمایت میں نکلنے کے لیے کہا انہوں نے جواب دیا کہ میرے دوست اورتمہارے ابن عم نے مجھ سے وعدہ لیا تھا کہ جب دو مسلم فریق میں جنگ ہو تو میں لکڑی کی تلوار بنالوں، حضرت علیؓ نے یہ جواب سن کر پھر کچھ نہیں فرمایا۔ (تاریخ صیغر امام بخاری؛۴۶) وفات بصرہ ہی میں وفات پائی۔ (اصابہ:۱/۸۰) فضل وکمال ان کی علمی حیثیت قابلِ ذکر نہیں ہے،تاہم اُن سے زہدم بن حارث وغیرہ نے روایت کی ہے۔ (تہذیب الکمال:۴۱)