انوار اسلام |
س کتاب ک |
تحیۃ الوضوء اور تحیۃ المسجد صبح صادق کے بعد جائز ہے یا نہیں؟ صبح صادق کے بعد تحیۃ الوضوء اور تحیۃ المسجد پڑھنا جائز نہیں، دو رکعت سنت مؤکدہ کے سوا ہر قسم کے نوافل مکروہ ہیں، اوقاتِ مکروہہ میں مسجد میں بیٹھ کر ذکر میں مشغول رہنے سے تحیۃ المسجد کا ثواب مل جاتا ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۸۱، زکریا بکڈپو، دیوبند۔آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۷۲، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ امداد الفتاویٰ، جدید مبوب:۱/۴۶۶، زکریا بکڈپو، دیوبند)