انوار اسلام |
س کتاب ک |
جماعت میں قیام کی قدرت نہ ہو تو کیا تنہاء نماز پڑھ سکتے ہیں؟ زید ضعف یا مرض کی وجہ سے اگر مسجد میں جاکر جماعت کے ساتھ نماز پرھتا ہے تو امام کے ساتھ اتنی دیر قیام نہیں کرسکتا، اس صورت میں جماعت ترک کردے، کیونکہ جماعت سنتِ مؤکدہ ہے یا واجب ہے اور قیام فرض ہے، اس لئے جماعت شامل ہونے کی غرض سے ترکِ قیام جائز نہیں، بیٹھ کر نماز نہ ہوگی، گھر میں گھڑا ہوکر نماز پڑھے، ممکن ہو تو گھر میں جماعت کرلے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۵۲، زکریا بکڈپو، دیوبند)