انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** موضوع حدیث کا تیسرا اہم پہلو یہ بات ہمارے سامنے آچکی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام ارشادات و اعمال اورآپ کی نظر کردہ تمام جزئیات جن پر آپ نے کوئی اعتراض نہ فرمایا اورانہیں اپنے سکوت سے منظوری دی اورآپ کے صحابہ کرام کے تمام اقوال و اعمال جو تعلیمات رسالت مآب کے ترجمان ٹھہرے سب حدیث کا موضوع ہیں اور صحاح ستہ اور دیگر معتمد کتب حدیث صحابہ کی ہزاروں مرویات وجزئیات کو اپنے دامن میں لیے کھلی شہادت دے رہی ہیں کہ صحابہ کرامؓ بھی علم حدیث کا ایک بڑا اہم موضوع ہیں اورانہیں جانے اورسمجھے بغیر علم حدیث سے صحیح استفادہ کسی طرح ممکن نہیں؛ لیکن اب ہم اس سے ذرا آگے بڑھتےہیں اور وہ دیکھتے ہیں کہ محدثین کرام نے فن حدیث میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم اورصحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی مرویات کے بعد تعامل امت کوبھی خصوصی اہمیت دی ہے اور انہوں نے یہ بتلانے کی کوشش کی ہے کہ ان مرویات حدیث کو امت نے کس طرح اپنے پیمانہ عمل میں اتارا اور کس طرح ان سے امت میں سنن جاری ہوئیں۔