انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مقتدی امام سے آگے بڑھ گیا تو اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟ اگر مقتدی کی ایڑی امام کی ایڑی سے آگے ہوگئی تو اس کی نماز نہیں ہوگی، اگر ایڑی برابر ہو تو نماز ہوجائے گی، اگرچہ مقتدی کے پاؤں کی انگلیاں امام کے پاؤں سے آگے ہوں، البتہ اگر مقتدی اور امام کے پاؤں میں اتنا زیادہ تفاوت ہو کہ دونوں کی ایڑیاں برابر ہونے کے باوجود مقتدی کے پاؤں کا اکثر حصہ امام کے پاؤں سے آگے بڑھ گیا تو نماز نہ ہوگی۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۲۹۸، زکریا بکڈپو، دیوبند)