انوار اسلام |
س کتاب ک |
امام قعدۂ اخیرہ کے بعد کھڑا ہوجائے تو مقتدی کیا کرے؟ اگر امام چوتھی رکعت کے بعد قعدہ کرنے کے بجائے بھول کھڑا ہوجائے تو مقتدی اس کی اقتداء نہ کرے بلکہ مقتدی بیٹھے رہے اور امام کو لقمہ دے، اگر امام پانچویں رکعت کا سجدہ کرنے سے پہلے قعدہ میں واپس آجائے اور سلام پھیردے تو مقتدی بھی اس کے ساتھ سلام پھیریں، اگر امام پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلیا تو اب مقتدی کو مزید انتظارکی ضرورت نہیں، وہ اپنا سلام پھیر کر نماز پوری کرلے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۴۱،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۸۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔احسن الفتاویٰ:۴/۳۲، زکریا بکڈپو، دیوبند)