انوار اسلام |
س کتاب ک |
نمازِ عید نفل کی نیت سے پڑھے تو کیا حکم ہے؟ عید کی نماز واجب ہے، لہٰذا واجب ہی کی نیت سے پڑھنا چاہئے،واجب کا درجہ سنت اور نفل سے زیادہ اور فرض سے کم ہوتا ہے، اگر کوئی شخص لاعلمی کی وجہ سے گذشتہ میں نفل کی نیت سے نمازِ عیدین پڑھتا رہا تو اس کو لوٹانے کی ضرورت نہیں ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۳۷۱،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۲۱۲، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)