انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سریہ حضرت بشیر بن سعد انصاری بجانب یمن اور جبار(شوال۷ہجری) عینیہ بن حصن فزاری نے قبیلہ غطفان کے بہت سے لوگوں کو یہ کہہ کر مدینہ منورہ پر حملہ کرنے کے لئے تیار کر لیا تھا کہ میں بھی تمہارا ساتھ دونگا، حضور اکرم ﷺ کو پتہ چلا تو آپﷺ نے حضرت بشیر ؓ بن سعد انصاری کو (۳۰۰) آدمیوں کے ساتھ بھیجا، وہ لوگ رات بھر چلتے اور دن میں چھپے رہتے یہاں تک کہ یمن و جبار آگئے جو الجناب کی طرف ہے، الجناب سلاح و خیبر و وادی القریٰ کے سامنے ہے، وہ سلاح میں اترے اور اس قوم کے قریب آئے ، حضرت بشیرؓ کو ان لوگوں کے بہت سے اونٹ ملے ، چرواہے بھاگ گئے ، حضرت بشیرؓ معہ اپنے ساتھیوں کے ان کی تلاش میں روانہ ہوئے اور ان کے مکانات میں گئے مگر کوئی نہ ملا، وہ اونٹ لے کر واپس ہوئے ، صرف دو آدمی ملے جن کو انھوں نے قید کرلیا اور حضور اکرم ﷺ کے پا س لے آئے، وہ دونوں ایمان لے آئے ( ابن سعد)