انوار اسلام |
س کتاب ک |
ناجائز ملازمتیں جعلی سرٹیفگٹ پرملازمت اور اُس کی آمدنی افسوس کہ فریب کاری اس درجہ کوآپہنچی ہے کہ آج تعلیمی اسناد کی بھی خریدوفروخت ہوتی ہے اور جعلی سرٹیفگٹ بھی ایک کاروبار بن گیا ہے؛ اگرکوئی شخص ایسی سرٹیفگٹ کی بنیاد پرملازمت حاصل کرلے توگواس کی یہ جعل سازی گناہِ کبیرہ ہے اور وہ جھوٹ اور دھوکہ دہی کے دوہرے گناہ کا مرتکب ہے؛ مگراس کی کمائی ہوئی آمدنی حلال وجائز ہے کہ یہ اس کی محنت کی اُجرت ہے؛ ایسا ممکن ہے کہ ذریعہ جائز نہ ہو اور کمائی جائز ہو۔ (جدیدفقہی مسائل:۱/۴۱۳)