انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت قاضی ثناء اللہ پانی پتیؒ (۱)صوفیوں اور صاحبِ دل لوگوں اور ولیوں کی ہمنشینی و صحبت اللہ کے ذکر و عبادت سے بھی زیادہ مفید ہے ، صحابۂ کرامؓ کہا کرتے تھے "إجلس بنا نؤمن ساعۃ"یعنی ہمارے ساتھ بیٹھو تاکہ ہم آپس میں ایمان تازہ کریں (۲)قرآن میں ولی متقی کو فرمایا گیا ہے اور حدیث میں ولی اسے فرمایا گیا ہے جس کی صحبت میں خدا یاد آئے یعنی محبت دنیا اس کی صحبت میں کم ہوجائے اور اللہ کی محبت زیادہ ہوجائے ٖــواللہ اعلم ــاور جو شخص متقی نہیں ہے وہ اللہ کا ولی بھی نہیں ہے ، لہٰذا ہر آدمی کے ہاتھ میں ہاتھ نہیں دینا چاہئے ، اس لئے کہ بہت سے ابلیس صورت میں رونما ہوے ہیں ۔ (۳)حضورﷺ کے نورِ باطن کو درویشوں کےسینہ سے حاصل کرنا چاہئے اور اس نور سے اپنے سینہ کو روشن کرنا چاہئے تاکہ فراستِ صحیحہ سے ہر خیر و شر کی دریافت ہوسکے ۔