انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مشتبہ لوگوں کی نگرانی مشتبہ چال چلن والوں کی نگرانی اس عہد کی جدت سمجھی جاتی ہے؛لیکن بعض بعض مقامات پر جہاں شورہ پشتوں کے سر وفساد کا خطرہ تھا، امیر معاویہؓ کے عہد میں یہ طریقہ رائج ہوچکا تھا ؛چنانچہ انہوں نے ابو درداؓ کو دمشق کے بد معاشوں کے نام قلمبند کرنے کا حکم دیا تھا(ادب المفرد باب الظن) زیاد نے جعد بن قیس تمیمی کو بد معاشوں کی نگرانی پر مقرر کیا تھا جو گھوم پھر کر ان کو نگاہ میں رکھتے تھے۔ (طبری:۷/۷۸)