انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جب کوئی پریشانی غالب ہو تو حضرت عوف بن مالک ؓ فرماتے ہیں کہ جب تم پر کوئی معاملہ غالب آجائے (پریشان کن بات ہو) توکہو۔ حَسْبِیَ اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ . (ابوداؤد:۵۱۱،عمل الیوم للنسائی:۲۲۶،بسند حسن) ترجمہ:کافی ہے ہمیں اللہ اور وہ بہترین کار ساز ہے۔ حضرت ابو سعید خدری ؓ کی روایت میں ہے: حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ عَلَی اللہِ تَوَکَّلْنَا . (ترمذی،حصن حصین:۳۲۱) ترجمہ: کافی ہے ہمیں اللہ اوروہ کیسا بہترین کارساز ہے،اللہ ہی پر ہم نے بھروسہ کیا۔