انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مریض کی صحت کے لئے حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو آدمی کسی مریض کی عیادت کرے اور اس کے پاس ۷ مرتبہ یہ دعاء پڑھے توا گر موت مقدر نہ ہوگی تو اس مرض سے عافیت ہوگی۔ أَسْأَلُ اللہُ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمَ اَنْ یَشْفِیْکَ ترجمہ: عرش عظیم کے بلند وبالا خدا میں تجھ سے اس کی صحت کا سوال کرتا ہوں۔ (ابوداؤد:۴۴۲،اذکار نووی:۱۱۴،بسندحسن،ترمذی) حضرت ابن عباس ؓ کی ایک روایت میں ہے کہ ہر مریض کے پاس جائے تو اس کے سرہانے بیٹھ کر یہ دعاء پڑھے اگر موت مقدر نہیں تو صحت ہوگی۔ (الفتوحات :۴/۶۲) حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے مروی ہے کہ کسی بیمار پر سورہ انعام پڑھی جائے تو وہ شفا اور صحتیاب ہوتا ہے۔ (بیہقی،اتقان:۲۱۰) فائدہ: اس کے سرہانے بیٹھ کر پڑھنے سے صحت اور مرض میں تخفیف ہونے لگتی ہے۔