انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا بغیر حضور ِقلب کے نماز نہیں ہوتی؟ بعض پیروں کے مرید نماز کی پابندی بالکل نہیں کرتے اور بعض نماز بالکل نہیں پڑھتے، اگر نماز کے بارے میں ان لوگوں کو کہا جائے تو جواب دیتے ہیں کہ جب قلب حاضر نہ ہوگا تو نماز قبول نہیں ہوتی اور بعض قائل ہیں کہ نماز صرف دل سے پڑھنی کافی ہے، یہ بات غلط ہے اور نماز فرض عین ہے، اس کی فرضیت کا منکر کافر ہے اور بلاعذرِ شرعی اس کا تارک فاسق ہے، نماز فقط قلب سے ہرگز ادا نہیں ہوتی، یہ عقیدہ اسلام کے خلاف ہے، ایسے عقیدہ والوں کو فوراً توبہ کرنا فر ض ہے اور احتیاطاً تجدید ایمان اور تجدید نکا ح بھی کرلینا چاہئے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۶۲۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)