انوار اسلام |
س کتاب ک |
موسیقی سننے اور دیکھنے پروضو كا حكم ریڈیو پرموسیقی سننے یاموسیقی کے آلات بجانے، یاٹی وی وغیرہ دیکھنے سے وضو تونہیں ٹوٹتا؛ البتہ فقہاء نے لکھا ہے کہ گانا گائے تو تازہ وضو کرلینا مستحب ہے؛ کیونکہ زبان ایک گناہ سے آلودہ ہوتی ہے؛ لہٰذا موسیقی بجانے کے بعد وضو کرنا مستحب ہوگا اور چونکہ موسیقی سننے یا دیکھنے میں بھی کان اور آنکھ گنہگار ہوتے ہیں اور وضو گناہوں کے لیے کفارہ ہوتا ہے؛ اس لیے ان صورتوں میں بھی وضو کرلینا مستحب ہے، واجب نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)