انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سجدہ حضرت حذیفہؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ سجدہ میں یہ پڑھا کرتے تھے: سُبْحَانَ رَبِّیَ الاَعْلٰی یہی تسبیح سجدہ میں پڑھنا سنت ہے، ۳ مرتبہ یا پانچ مرتبہ۔ حضرت ابوہریرہؓ ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ سجدہ میں یہ پڑہتے تھے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ کُلَّہُ دِقَّہُ وَجِلَّہُ وَاَوَّلَہُ وَآخِرَہُ وَعَلانِیَتَہُ وَسِرَّہُ (مسلم:۹۱) ترجمہ:اے اللہ ہمارے تمام گناہ چھوٹے بڑے اول آخر اور ظاہر ومخفی سب معاف فرما۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ ایک رات میں نے آپ ﷺ کو نہ پایا،تو نماز کے مقام پر حالت سجدہ میں یہ پڑھتے دیکھا أَعُوذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَأَعُوذُ بِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوبَتِکَ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْکَ لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْکَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِکَ (ابی داؤد،باب فی الدعاء فی الرکوع والسجود،حدیث نمبر:۷۴۵) ترجمہ: میں آپ کے غصہ سے رضا کے مقابلہ میں پناہ چاہتا ہوں،معافی کے مقابلہ میں آپ کی سزا سے پناہ چاہتا ہوں،آپ ہی سے پناہ چاہتا ہوں،آپ کی تعریف کا احصاء نہیں کرسکتا،جیسا کہ آپ نے اپنی تعریف کی ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے منقول ہے کہ آپ ﷺ جب سجدہ فرماتے تو یہ دعاء فرماتے اللَّهُمَّ لَکَ سَجَدْتُ وَبِکَ آمَنْتُ وَلَکَ أَسْلَمْتُ سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ وَصَوَّرَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ تَبَارَکَ اللہُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ (مسلم،باب الدعاء فی صلاۃ اللیل وقیامہ،حدیث نمبر:۱۲۹۰) ترجمہ: اے اللہ تیرے لئے سجدہ کیا،تجھ پر ایمان لایا، تیرے لئے اسلام قبول کیا، میرے چہرہ اسی کے لئے جھکا جس نے پیدا کیا،صورت بنائی،کان آنکھ سے نوازا،بابرکت ہے اللہ بہترین پیدا کرنے والا ہے۔