انوار اسلام |
س کتاب ک |
چار رکعت والی نماز میں دو رکعت کے بعد ہی سجدۂ سہو کردیا تو کیا حکم ہے؟ چار رکعت والی نماز میں امام سے سہو ہوگیا تو امام نے سہواً دو رکعت کے بعد ہی سلام پھیرکر سجدۂ سہو کرلیا، پھر یاد آیا کہ یہ چار رکعت والی نماز ہے تو اس نے نماز مکمل کرلی، تو اس صورت میں اخیر میں پھر دوبارہ سجدۂ سہو کرنا ہوگا، پہلے والا سجدۂ سہو کافی نہ ہوگا، اگر اخیر میں سجدۂ سہو نہ کیا تو نماز کا اعادہ لازم ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۳۳،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)