انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت نعمان بن عجلانؓ نام ونسب نعمان نام،خاندان زریق سے ہیں سلسلۂ نسب یہ ہے نعمان بن عجلان بن نعمان بن عامر بن زریق اپنی قوم کے سردار تھے اورانصار کی عمومی سیادت کی وجہ سے گویا ان کی زبان بن گئے تھے۔ حالات ایک مرتبہ آنحضرتﷺ کے زمانۂ مبارک میں بیمار ہوئے،تو آپ خود عیادت کو تشریف لائے اورصحت کی دعا فرمائی۔ (اسد الغابہ:۵/۲۶) جناب امیر کرم اللہ وجہہ کے عہد خلافت میں بحرین کے عامل تھے،حضرت سعد بن عبادؓ اورحضرت ابن عباسؓ کی طرح شائد وہ بھی خلافت کو اپنا حق سمجھتے تھے؛ چنانچہ ان کے خاندان کا جو شخص بھی ان کے پاس پہنچتا اس کو انعام واکرام سے مالا مال کردیتے ایک شاعر نے اس واقعہ کو نظم کردیا ہے۔ وفات حضرت علیؓ یا امیر معاویہؓ کے زمانۂ خلافت میں وفات پائی۔ اہل و عیال اہل وعیال کی تفصیل معلوم نہیں، اتنا معلوم ہے کہ بیوی کا نام خولہ بنت قیس تھا جو انصار سے تھیں پہلے حضرت حمزہؓ عم رسول اللہ ﷺ کو منسوب تھیں،ان کی شہادت کے بعد ان کے نکاح میں آئیں۔ حلیہ حلیہ یہ تھا،پست قدر،سرخ رنگ،لوگ ان کو کمرو سمجھتے تھے۔ فضل وکمال شاعر تھے اورشعرا اچھے کہتے تھے،عہد خلافت راشدہ اورانصار کے نمایاں کارناموں کو نظم کا جامہ پہنایا ہے جو اورکتابوں میں منقول ہے۔