انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نظر رحمت سے دور عَنْ أَبِي ذَرٍّعَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ قُلْنَا مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَدْ خَابُوا وَخَسِرُوا فَقَالَ الْمَنَّانُ وَالْمُسْبِلُ إِزَارَهُ وَالْمُنَفِّقُ سِلْعَتَهُ بِالْحَلِفِ الْكَاذِبِ۔ (ترمذی،بَاب مَا جَاءَ فِيمَنْ حَلَفَ عَلَى سِلْعَةٍ كَاذِبًا،حدیث نمبر:۱۱۳۲) حضرت ابوذرؓ سے مروی ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا قیامت کے دن تین قسم کے لوگوں پر اللہ تعالی نظررحمت نہیں فرمائیں گےاور نہ ان کو پاک وصاف فرمائیں گے اور ان کےلیے دردناک عذاب ہے،ہم نے عرض کیا وہ کون لوگ ہیں یا رسول اللہﷺ؟ایسے لوگ تو بہت ہی ناکام اور خسارے میں ہیں، آپﷺنے فرمایا،احسان جتانے والا،اپنے لباس کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا،جھوٹی قسم کھاکر مال فروخت کرنے والا۔