انوار اسلام |
س کتاب ک |
سوال کی غرض سے آیتِ سجدہ تلاوت کرنے سے سجدہ واجب ہوگا یا نہیں؟ ایک آدمی دوسرے سے پوچھتا ہے کہ فلاں آیت سجدہ ٔ تلاوت کی ہے یا نہیں؟ یا آیت کا کوئی لفظ پڑھ کر پوچھا کہ اس لفظ پر سجدہ ہوگا یا کس لفظ پر؟ اس صورت میں اگر آیتِ سجدہ پوری نہیں پڑھی تو سجدۂ تلاوت واجب نہیں، اس لئے کہ سجدہ پوری آیت پڑھنے سے واجب ہوتا ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۶۰، زکریا بکڈپو، دیوبند)