انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
پلاسٹک کا ہاتھ اور وضو كا حكم؟ پلاسٹک کا مصنوعی ہاتھ جوجسم کے ساتھ مستقل طور پرلگاہوا نہ ہو، وہ حقیقی ہاتھ کے حکم میں نہیں؛ البتہ اگرکہنی کا کچھ حصہ بچا ہوا ہو، یعنی بازو کی ہڈی کا آخری سرا موجود ہوتواس حصہ کو اگر دھوسکتا ہوتودھولینا واجب ہوگا؛ کیونکہ جس شخص کا پاؤں کٹا ہوا ہو، فقہاء نے اس کے بارے میں لکھا ہے کہ اگرپاؤں کا تھوڑاسا حصہ باقی ہو؛ گوتین اُنگلی کی مقدار سے کم، تب بھی اُسے دھولیا جائے تو یہی حکم ہاتھ کا بھی ہونا چاہیے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۵۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)