انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** گیارویں مثال حضرت ابوہریرہؓ کہتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "مَنْ خَافَ أَدْلَجَ وَمَنْ أَدْلَجَ بَلَغَ الْمَنْزِلَ أَلَاإِنَّ سِلْعَةَ اللَّهِ غَالِيَةٌ أَلَاإِنَّ سِلْعَةَ اللَّهِ غَالِیَۃٌ"۔ (ترمذی، حدیث نمبر:۲۳۷۴، شاملہ، موقع الإسلام۔ مسند احمد:۵/۱۳۶) ترجمہ: فکر مند انسان رات سے ہی سفر کے لیے اٹھتا ہے اورجو رات سے اٹھا منزل مراد پر پہنچ گیا، خبردار رہو خدا کی منڈی کا مال بہت قیمتی ہے، خبردار اس کا سودا سستے داموں ہاتھ لگنے کا نہیں۔ اس حدیث میں بتلایا گیا کہ آخرت کی فکر کے بغیر کبھی کوئی خدا کی بادشاہت میں داخل نہیں ہوا، خدا کی بستی ایسی دکان نہیں کہ جب اٹھو وہاں سے سودا لے لو، اس کے لیے پہلے سے ارادوں کو درست کرنا پڑتا ہے اور جزاء اعمال نیتوں پر ہی مرتب ہوتی ہے، تم حسب مراد اپنی منزلوں کو پہنچو گے۔