انوار اسلام |
س کتاب ک |
سنتِ مؤکدہ کو بلاعذر بیٹھ کر پڑھنا کیسا ہے؟ سنن مؤکدہ کو کھڑے ہوکر پڑھنا افضل اور مستحب ہے اور بیٹھ کر پڑھنا بھی جائز ہے، البتہ فقہاءؒ کی ایک جماعت نے سنت فجر کو اس سے مستثنیٰ کیا ہے، یعنی ان کے نزدیک ان کو بلاعذر بیٹھ کر پڑھنا جائز نہیں ہے اور ان میں قیام فرض ہے اور بعض حضرات نے تراویح کا بھی یہی حکم بتایا ہے، اگر چہ تراویح کے بارے میں قاضی خانؒ اور علامہ شامہؒ وغیرہ کا رجحان اس طرف ہے کہ تروایح فجر کی سنت کے حکم میں نہیں ہے، لیکن احتیاطاً حتی الامکان انہیں بھی کھڑے ہوکر پڑھنا چاہئے۔ بہر حال فجر اور تراویح کے علاوہ دوسری سننِ مؤکدہ میں فقہائے حنفیہ کا اتفاق ہے کہ قیام فرض نہیں مستحب ہے، البتہ چونکہ سلف کا تعامل سنن مؤکدہ کو کھڑے ہوکر ہی پڑھنے کا رہا ہے، ا س لئے حتی الوسع اس تعامل کو ترک نہ کرنا چاہئے۔ (فتاویٰ عثمانی:۱/۴۸۴، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)